نوجوان کو چوتھی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، تقریب ولیمہ میں تیسری بیوی کی دھماکا دار انٹری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں نوجوان کو چوتھی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق علی نامی نوجوان کی چوتھی شادی کی تقریب ولیمہ میں اس کی تیسری بیوی نے اپنے خاندان کے ہمراہ دھماکا دار انٹری دے ڈالی۔ تیسری بیوی نے مہمانوں کے لیے پکایا کھانا بھی گرا دیا ور باراتیوں کےبیٹھنے کی کرسیاں بھی توڑ دیں۔ 

 تیسری بیوی بچوں سمیت ولیمے کی تقریب میں پہنچ گئی دولہے علی نے دروازہ ہی نہ کھولا۔ جس کے بعد علی کی تیسری بیوی اور سسرالی سراپا احتجاج بن گئے اور گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔ 

 کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے تھانہ پیپلز کالونی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ میاں بیوی کے معاملات میں پولیس مداخلت نہیں کرسکتی صرف اس لیے آئے کوئی بڑانقصان نہ ہو۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ علی پہلی بیوی کوطلاق دے چکادوسری بیوی نے آگ لگاکرخودسوزی کرلی تھی۔