تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، پیپلزپارٹی نے اہم وکٹ گرا دی

PTI member left party join PPP
کیپشن: PTI member left party
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا، لیاقت پور سے ایم این اے مخدوم مبین عالم پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے ایم این اے مخدوم مبین عالم کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت پور سے ایم این اے مخدوم عالم پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے، مخدوم مبین عالم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مخدوم مبین عالم کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبر کو ری ٹویٹ کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer