ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق

Flood, KPK, Swat, Sindh
کیپشن: Flood
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 545 ہو گئی ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 32، بلوچستان میں 5افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات  کی تعداد ایک ہزار 545  تک جا پہنچی ہے۔سندھ میں اب تک  678، خيبرپختونخوا میں 306، بلوچستان میں 299افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں48 اموات ہوئیں ۔

چوبیس گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 92 افراد زخمی  بھی ہوئے۔ 14جون سے اب تک 12ہزر850افراد زخمی ہوئے ہیں۔چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 36ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔ ملک بھرمیں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثر ہیں.