ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

v8 land cruiser on road
کیپشن: v8 land cruiser
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہری پور 8 ماہ قبل اسلام آباد سے چوری ہونے والی بلٹ پروف وی 8 گاڑی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فیصل زمان کے گھر سے برآمد کرلی گئی۔

 خیبر پختونخوا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ چوری شدہ بلٹ پروف گاڑی خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی فیصل زمان کے گھر سے برآمد کرلی۔ گاڑی نمبر سی ایچ 062 وی ایٹ کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں 8 ماہ قبل درج کروائی گئی تھی۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایس پی غازی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس اور تھانہ غازی پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ  مار کر گمشدہ وی ایٹ گاڑی برآمد  کرلی،   کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف وی ایٹ گاڑی تھانہ غازی پولیس نے اپنے قبضے میں کر لی۔

واضح رہے کہ  رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے دور میں سینٹ انتخابات میں سینٹ کا ووٹ بیچنے کا بھی الزام ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer