انگور کے ان گنت فوائد جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے گی  

fruit,
کیپشن: Grapes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگور ایک ایسا پھل ہے جو ہر عُمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے، انگور کی کئی اقسام ہوتی ہیں جن میں سبز، سُرخ، نیلے، سیاہ اور جامنی رنگ شامل ہے، یہ نا صرف لذیز بلکہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق انگور کے بے شمار فوائد ہیں یہ چہرے کی رنگت نِکھارنے اور ایکنی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انگور میں قُدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قُدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا  طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مُٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پُورا دِن چُست اور توانا رہیں گے۔

انگور  خون کی کمی پوری کرنے کے لیے بھی ایک بہترین پھل ہے کیونکہ انگور میں آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اگر آپ کو خون کی کمی یا انیمیا ہے تو آپ کو باقاعدگی سے انگور کھانے چاہئیں یا انگور کا رس پینا چاہیے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک گلاس انگور کے رس میں2چمچ شہد ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

ذیابطیس کے مرض میں ماہرین سرخ انگور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امریکی ماہرین کے تحقیقی نتائج کے مطابق سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت کئے گئے ہیں جو ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔

 انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے  اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔