میڈیکل طلبا کیلئے اچھی خبر

Medical Students
کیپشن: Medical Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (حسن خالد) میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے اچھی خبر، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے منسلک کرنے کا فیصلہ، کمشنر سوشل سکیورٹی کا کہناہے کہ ٹیچنگ کیڈر سے ہسپتالوں کی سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

 پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے منسلک تمام ہسپتالوں کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے الحاق کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ادارہ کی گورننگ باڈی سے منظوری لی گئی ہے، کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر نے بتایا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ، شاہدرہ، کوٹ لکھپت کا پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے الحاق کیا جائے گا، خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کیسوشل سکیورٹی ہسپتالوں کابھی الحاق ہو گا۔

کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ ٹیچنگ کیڈر سے ناصرف ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ورکرز اور اْن کے اہل خانہ کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ اس سے رجسٹرڈ کارکنوں کے بچوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم کی سہولت اور مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔ 

 

Sughra Afzal

Content Writer