(زین مدنی حسینی ) سٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ دیدار چھ سال بعد شوبز میں واپس آگئیں، کہتی ہیں کہ شوبز چھوڑا نہیں اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں اورکرتی رہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل دیدار نے چھ سال بعد بطور ماڈل گلوکار مظہر راہی اور ملکو کے گانے کی ویڈیو زمیں کام کیا ہے جس کی ریکارڈنگز مکمل ہوگئی ہیں۔ اداکارہ دیدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوبزچھوڑا نہیں تھا بس اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں۔
دیدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ٹی وی میں کام کے ساتھ ماڈلنگ کریں گی لیکن تھیٹر پر کام نہیں کریں گی۔دیدارکا مزید کہنا ہے کہ وہ شوبزمیں کام کرنا فخرسمجھتی ہیں اور کام کرتی رہیں گی کیونکہ مجھے کسی کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے ۔
واضح رہے اداکارہ دیدار نے 2014 میں سٹیج ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلہ کیا تھا ۔ اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئی تھی، سٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دیدار نے کہا کہ انہیں گھر بنانے کا بہت شوق تھا جو کہ 17سال کی عمر میں ہی پورا ہو گیا۔ ضدی طبیعت کی مالک ہوں اور کسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے بہت اچھے ہیں۔