پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ہزاروں لیٹرمضر صحت دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ہزاروں لیٹرمضر صحت دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یو نس : ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پی ایف اے ٹیموں کے ہمراہ شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ،مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر، یوریا، فارملین اور سرف کی ملاوٹ ہونے پر32گاڑیوں میں موجود 6ہزار6سو لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیری سیفٹی ٹیمز نے ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صبح سویرے مضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، دودھ لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 102گاڑیوں میں موجود 35000 لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے32گاڑیوں میں موجود 6600 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا۔

ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان کے مطابق گاڑیوں میں موجود پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کرکے لایا جا رہا تھا، عوام کوناقص اورغیرمعیاری دودھ سے بچانے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer