سٹی 42 : دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیکل ڈیوائسز، ڈائیگناسٹک کٹس و دیگر طبی آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
وہیل چیئر کی قیمت 9 ہزار سے بڑھ کر 18 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ کرنچ اسٹک قیمت 700 سے 1600 روپے سے بڑھ کر 2500 سے 4000 روپے تک مقرر، جبکہ شوگر میٹر 500 سے 1000 روپے سے بڑھ کر 2000 سے 2500 روپے میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیتھوسکوپ کی قیمت 500 سے 700 کے بجائے اب 2000 سے 3000 روپے، بلڈ پریشر مشین کی قیمت 1500 سے 2800 کے بجائے 4500 سے 6000 روپے، اور کیمسٹری اینالائزر کی قیمت 2 سے 3 لاکھ کے بجائے 6 سے 7 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایل ایف ٹی اور آر ایف ٹی ٹیسٹ 300 سے بڑھ کر 700 سے 1100 روپے میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ تھائرائیڈ ٹیسٹ کٹس 1000 سے بڑھ کر 3000 روپے، فیٹیلیٹی ٹیسٹ کٹ 1200 سے بڑھ کر 5000 روپے تک پہنچ گئی۔