اچھرہ؛ سونے کا کنگن فروخت کرنے آئی چور خواتین دکاندار کو 20 لاکھ کا چونا لگا گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: اچھرہ میں خواتین کا چور گروہ سرگرم, سونے کا کنگن فروخت کرنے آئی چور خواتین دکاندار کو 20 لاکھ کا چونا لگا گئیں. 

 سونے کا کنگن فروخت کرنے آئی چور خواتین دکاندار کو 20 لاکھ کا چونا لگا گئیں، واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ دکاندار سلمان خالد  کا کہنا ہے کہ دو چور خواتین سونے کا کنگن فروخت کرنے آئیں۔ 

نقاب پوش خواتین نے دکاندار کو چکمہ دیکر 10 تولے کے زیورات غائب کر لئے۔ کلوز سرکٹ فوٹیج میں چورخواتین کو زہورات غائب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

دکاندار سلمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا، خواتین کا سراغ نہ لگ سکا۔