مہوش حیات کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنائی ویڈیو سامنے آگئی

Mehwish Hayat video viral
کیپشن: Mehwish Hayat video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات  کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ  تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ان کا میک اپ آرٹسٹ بھی موجود ہے۔

 پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی نئی  ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں ان کو میک اپ کراتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ میک اپ آرٹسٹ  ان کو مزید خوبصورت بنانے کے فیس برش استعمال کررہا ہے، ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ نے کندھوں پر ہاتھ رکھتے اداکارہ کو سامنے دیکھنے کا کہا، میک اپ مکمل ہونے پر مہوش حیات خود کو شیشے میں دیکھ کر خوش ہورہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by STYLE BITES (@style.bites)

M .SAJID .KHAN

Content Writer