ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلمان نوجوان سے بل گیٹس کی بیٹی نے شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

Bill Gates daughter marriage with Muslim boy
کیپشن: Bill Gates daughter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر نے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کرلی ۔

عر ب میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعدا د میں مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سڑکوں کو بند کردیا  کیا گیاجبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔

بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے کی رپورٹس 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013 جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔

واضح رہے کہ نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer