(عابد چودھری)رنگ روڈ پر تیز رفتار منی آئل ٹینکر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا،پٹرول گرنے سے رنگ روڑ تین گھنٹے تک بند رکھی گئی۔
رنگ روڈ پر گجومتہ انٹرچینج سے کماہاں کی جانب جاتا منی آئل ٹینکر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا ،جس کے باعث آئل ٹینکر سے پٹرول روڈ پر گرنا شروع ہو گیا، رنگ روڈ پولیس نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے رنگ روڈ بند کر دیا،گجومتہ سے کماہاں انٹر چینج تک رنگ روڈ کو تین گھنٹے تک بند رکھا گیا۔
منی آئل ٹینکر کو ہٹا کر واٹر کینن کی مدد سے رنگ روڈ کے متاثرہ حصے کو صاف کیا گیا اور پھر تین گھنٹے بعد رنگ روڑ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔