ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے مزید17 افراد جان کی بازی ہارگئے

covid 19 cases in hospital today
کیپشن: covid 19 cases in hospital today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا وائرس سے مزید17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 269 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید720کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار384ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 269 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار831کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی۔