اساتذہ کی پریشانی میں اضافہ ، احتجاج کا عندیہ دیدیا

اساتذہ کی پریشانی میں اضافہ ، احتجاج کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث صوبہ بھر کے 5 ہزار سے زائداساتذہ کو ترقیاں نہ مل سکیں، گریڈ سولہ سے بیس تک ترقیاں نہ ملنے سے سینئر اساتذہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے 5 ہزار سے زائد گریڈ سولہ سے بیس تک کے اساتذہ کو ترقیاں نہیں مل سکیں۔ ترقیاں نہ ملنے کے باعث سینئر اساتذہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ سینئر اساتذہ کا کہنا ہے کہ ترقیاں نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جلد سینئر اساتذہ کو ترقیاں دے دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  ڈسٹرکٹ لاہور کے اساتذہ پروموشن ملنے کے باوجود در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں، ان سروس پرموشن پانے والے ہزاروں اساتذہ نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے سیس اوپن کرنے کا مطالبہ کیا تھا،29 مئی کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کو پرموشن دی گئی تھی۔

ان سروس پرموشن ملنے کے باوجود سکول ایجوکیشن نے سیٹ ایڈجسٹمینٹ کے لئے سیس اوپن نہیں کیا۔ جب تک سکول انفارمیشن سسٹم پر ان اساتذہ کی سیٹ ایڈجسٹمینٹ نہیں ہوگی اے جی آفس تنخواہ فکس نہیں کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer