ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر میں پھر ترمیم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تیرہواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر تیرہ ڈویژن اور بتیس سنگل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جسٹس محمد قاسم خان سمیت چارججز صرف18 اکتوبر کو ملتان بنچ میں سماعت کریں گے، جسٹس سید شہبازعلی رضوی، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگرسمیت دیگرشامل ہیں، چاروں ججزپنجاب بار کونسل کی جانب سے ملتان میں دی گئی دعوت میں بھی شریک ہوں گے۔
جسٹس محمد قاسم خان سمیت چاروں ججز 21 اکتوبر سے پھر پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ 21 اکتوبر سے نیب کیسز کی سماعت کا آغاز کرے گا، جسٹس جواد حسن 28 اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔