ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی شاہی جوڑے کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل

برطانوی شاہی جوڑے کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  برطانوی شاہی جوڑا  آج لاہور آئے گا۔  شہزادہ ولیم اور  شہزادی کیٹ مڈلٹن کی لاہور آمد پر شایان شان طریقے سے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان مرتب کر لی

برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر لاہور ائرپورٹ پر  وزیراعلیٰ پنجاب استقبال کریں گے ریڈ کارپٹ اسقبال کیا جائے  گا، ائرپورٹ سے گورنر ہاؤس سمیت بادشاہی مسجد ایس او ایس ویلیج اور  نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم ہسپتال تک 6 ہزار سے زاہد سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے۔ ائرپورٹ سے مکمل روٹ پر اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔مختلف مقامات پر متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ پنجاب پولیس اور  ٹریفک پولیس نے اہلیان لاہور سے شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر تعاون کی اپیل کی ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer