تین روزہ  پاکستان انٹرنیشنل کارپٹ ایگزی بیشن کا آغاز

 تین روزہ  پاکستان انٹرنیشنل کارپٹ ایگزی بیشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: تین روزہ چھتیسویں پاکستان انٹرنیشنل کارپٹ ایگزی بیشن کا آغاز ہو گیا، نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین رکھے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہینڈ نوٹڈ کارپٹس مینوفیچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23ویں پاکستان انٹرنیشنل کارپٹ ایگزیبیشن کا آغاز ہو گیا، نمائش میں ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ناہید اختر نے خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں ہاتھ سے بنے ہوئے پاکستانی قالین رکھے گئےہیں۔ نمائش کے حوالے سے ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ناہید اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں، ان قالینوں کی ایکسپورٹس میں اضافے کے لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مختلف اقدامات کررہی ہے۔

پاکستان ہینڈ نوٹڈ کارپٹس مینوفیچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما رضوان رضی کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہ صنعت آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہے، اگر پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے اور ان قالینوں کی دنیا بھر میں نمائش کی جائے تو ایکسپورٹس میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس صنعت سے وابسطہ گھریلو صنعت بھی ترقی کرے گی۔ ہاتھ سے بنے پاکستانی قالینوں کی نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer