ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع

محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:ریلوے ہیڈکوارٹر کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ کے خاتمے کے بعد آمدنی میں نمایاں اضافہ ہونے لگا ہے۔

 مسافر ٹرینوں میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حالیہ مہینوں میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

اگست میں ریلوے کو ٹکٹوں کی مد میں 3 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار روپے آمدنی ہوئی,ستمبر میں مسافروں سے 3 ارب 4 کروڑ 87 لاکھ 76 ہزار روپے حاصل ہوئے,اکتوبر میں آمدنی بڑھ کر 4 ارب 68 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی خرابی، ٹرینوں کی بندش اور روٹس میں تبدیلی کی وجہ سے ماضی میں آمدنی میں کمی ہوئی تھی، تاہم اب وزارت ریلوے آمدنی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ آئندہ دو ماہ میں مزید بہتری کے امکانات ہیں اور آمدنی میں اضافہ جاری رہے گا۔