سیہون میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ،20 افراد جاں بحق   

سیہون، انڈس ہائی وے ، ٹول پلازہ ،ٹریفک حادثہ،سٹی42
کیپشن: Van that crashed in accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیہون ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر لگائے گئے کٹ میں مسافر وین گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد20 ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث کٹ بند نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،مسافر وین دادو سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی تو کٹ میں گرگئی،وین میں 20 سے زائد افراد سوار تھیں،وین میں معصوم بچے اور خواتین بھی سوار تھیں۔

 ڈائریکٹر سیدعبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہاکہ سیہون حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی،حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے ،ڈاکٹر معین الدین صدیقی کاکہناہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 8 خواتین، 6 بچیاں ،6 بچے شامل ہیں۔