اداکارہ فضا علی کی آواز میں' کالا چشمہ' گانا، ویڈیو نے دھوم مچا دی

Fiza Ali is singing a song video viral
کیپشن: Fiza Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکسان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ومیزبان فضا علی کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، فضا علی کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو بالی ووڈ کی فلم کا مشہور گانا' کالا چشمہ' گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی نے متعدد سپرہٹ ڈراموں اور فلموں کا اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے خوب مقبولیت حاصل کی، ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی فین فالوونگ کثیر تعداد میں ہے ، اداکارہ اپنی مصروفیات سے اپنے چاہنے والوں کو باخبر رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں فضا کو بالی ووڈ کی فلم ' بار بار دیکھو' کا مشہور گانا کالا چشمہ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کسی کنسرٹ میں پرفارم کررہی ہیں ، فضا کی آواز میں گائے ہوئے اس گانے کو سن کر حاضرین نے ان کو خوب داد دی، گانے کے دوران اداکارہ کو جھومتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer