(مانیٹرنگ ڈیسک) 5 اور 40ہزار کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی 12دسمبر جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15دسمبر کو ہو گی ۔
شیڈول کے مطابق 25ہزار مالیت کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی لاہورجبکہ40ہزار مالیت کے بانڈز کی قرعہ ملتان میں ہو گی۔200روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ50ہزارکا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔