ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 سال پہلے مرنے والے مزدوروں کی لاشیں مل گئیں

Mine Blast 2010
کیپشن: Mine Blast 2010
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے 11 سال بعد ہلاک مزدوروں کی لاشیں مل گئیں۔

مقامی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کان کی گہری کھدائی کے دوران کھینچی گئی تصویروں کی بدولت 2 افراد کی لاشوں کی تصدیق ہوئی،جبکہ تیسری لاش کی موجودگی کا بھی امکان ہے۔ تاہم داخلی راستے سے دور ہونے کے سبب لاشوں کو کان سے باہر نہیں نکالا جا سکا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کیلئے فورنزک ماہرین کیساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2010 میں نیوزی لینڈ کی پائیک ریور مائن میں سلسلہ وار دھماکوں میں 29افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer