لاہور ائیرپورٹ پرمتعدد پروازیں تاخیر کا شکار ،مسافر رُل گئے

لاہور ائیرپورٹ پرمتعدد پروازیں تاخیر کا شکار ،مسافر رُل گئے

لاہور ائیرپورٹ پرمتعدد پروازیں تاخیر کا شکار ،مسافر رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر پانچ پروازیں منسوخ، جبکہ متعدد تاخیر کا شکار رہیں۔        

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے650 کو منسوخ کردیا گیا۔ کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 اور کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کو منسوخ کردیا گیا۔ 

بحرین سے آنے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 766 اور بحرین جانے والی پرواز جی ایف 767 کو منسوخ کردیا گیا، جبکہ چار پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ سیرین ائیر کی پرواز ای آر524 پچاس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 739 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

دوسری جانب ٹرین شیڈول حسب معمول متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔   

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی ایکسپریس تین گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار رہی، شالیمار ایکسپریس دو گھنٹے پچاس منٹ، پاک بزنس، فرید ایکسپریس، شاہ حسین، عوام ایکسپریس اور تیزگام دو گھنٹے، خیبر میل ایک گھنٹہ پچاس منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ چالیس منٹ، گرین لائن اور علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ جسکے باعث لاہور سے واپس جانے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں   ۔       

Azhar Thiraj

Senior Content Writer