(فہد علی) جوہر ٹاؤن کےعلاقے میں تیز رفتارگاڑی نالے میں گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
جوہرٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2افراد شدید زخمی ہو گئے، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں سوار زخمیوں کو نالے سے باہر نکالا، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ گاڑی کو لوڈر کی مدد سے باہر نکالا گیا۔