(عاجز جمالی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی, ملاقات کرنے والے وفد میں زبیر موتی والا، ریحان حنیف، ایم جاوید بلوانی، طارق یوسف اور ادریس میمن شامل تھے۔
ملاقات کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریال تالپور نے تاجر کمیونٹی کے نمائندگان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ارکان قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی اور اسد نیازی، ایم پی اے سہیل انور سیال، ایم پی اے سعدیہ جاوید اور کرم اللہ وقاصی بھی موجود تھے۔