(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں،کالعدم تنظیموں کی جانب سے کسی قسم کا ایڈونچر کیا گیا تو اس کانہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
سیکورٹی ادارے کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلے پوری طرح تیارہیں اور اس حوالے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔