ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گینگ ریپ متاثرہ مریم کے اہلخانہ کی فیصل میر سے ملاقات، انصاف کا مطالبہ

گینگ ریپ متاثرہ مریم کے اہلخانہ کی فیصل میر سے ملاقات، انصاف کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: لاہور میں گینگ ریپ کا شکار 18 سالہ مریم کے اہلخانہ نے فیصل میر سے ملاقات کی، جس میں متاثرہ خاندان کو درپیش مسائل اور انصاف کی فراہمی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

پیپلز پارٹی کے صدر فیصل میر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات میں کہا کہ لاہور میں 18 سالہ مریم کے ساتھ گینگ ریپ کے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کے ساتھ ہونے والا ظلم صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے پنجاب کے ضمیر پر حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لاہور جیسے شہر میں گینگ ریپ متاثرہ لڑکی کو انصاف نہیں مل سکتا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں۔ فیصل میر کے مطابق متاثرہ خاندان کو قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں مگر ریاست خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ملاقات کے موقع پر مجید غوری اور مقصومہ بخاری بھی موجود تھے۔