ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سے قبل نالوں کی صفائی ،ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت

مون سون سے قبل نالوں کی صفائی ،ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے چھٹی کے روز رائل ریزیڈنس ڈسپوزل کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایم ڈی واسا نے فیروزپور روڈ پر روڈ سائیڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نشتر ٹاؤن شمس ایوب نے جاری کاموں اور پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت جاری کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور ڈرینز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو مون سون سے قبل روڈ سائیڈ نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹس اور آپریشنل عملہ ہر وقت تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔