ویب ڈیسک: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ، آرکائیوز و لائبریریز ونگ، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کونسل آف آرٹس میں مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ۔
محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز میں ایکوئپمنٹ انجینئر کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائداعظم لائبریری میں اسسٹنٹ لائبریرین کی دو آسامیوں کیلئے 10 امیدوار،ایل ڈی اےمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی 6 اسامیوں کیلئے 32 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ پنجاب کونسل آف آرٹس میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی 4 اسامیوں کیلئے 21 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کردیے جائیں گے۔