ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ پور کانجرا: ریت کی ٹرالی پر تنازع نوجوان کی جان لے گیا

شاہ پور کانجرا: ریت کی ٹرالی پر تنازع نوجوان کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : شاہ پور کانجرا میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سلیم بھٹی اور کھارو کھوکھر نامی ملزمان نے کی۔ واقعہ ریت کی ٹرالی بھرنے کے تنازع پر شروع ہوا، جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے بعد ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق نوجوان کے گھر پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے بلال حسین شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

  پولیس  کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تاہم ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔