ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بل گیٹس کی طلاق۔۔ وجہ دوسری لڑکی؟

بل گیٹس کی طلاق۔۔ وجہ دوسری لڑکی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان نے ایک نیا پنڈورا با کس کھول دیا ہے، اس بیان کے مطابق بل گیٹس خاتون ملازمہ سے ناجائز تعلقات کے خواہش مند تھےاور اسی وجہ سے انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

 نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کارپوریشن نے بل گیٹس کے ایک ملازمہ کے ساتھ دو دہائی پر محیط تعلقات پر2019 میں اس وقت تحقیقات کیں، جب بل گیٹس کی جانب سے مذکورہ ملازمہ کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔بورڈ نے اس معاملے پر نظر ثانی کی تاہم بل گیٹس کی جانب سے اپنے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد یہ تفتیش کسی انجام پر نہیں پہنچ سکی، بعد ازاں اس معاملے کی چھان بین کے لیے بیرونی قانونی فرم کو ہائرکیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کو 2019 کے وسط میں ایک خط ملا جس میں بتایا گیا تھا کہ بل گیٹس سال 2000 میں ایک ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند تھے۔مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق’ بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس معاملے پرنظرثانی کی اورایک بیرونی فرم سے مکمل تحقیقات کرائی گئیں اوراس دوران مائیکرو سافٹ نے مذکورہ ملازمہ کو مکمل سپورٹ فراہم کی۔

 تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ بل گیٹس کی خاتون ملازمہ میں دلچسپی غیر مناسب تھی جس کی بنیاد پر مائیکروسافٹ کے ڈائریکٹرز نے گزشتہ سال انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ مائیکروسافٹ نے اس تحقیقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعلان کیا تھا کہ وہ خدمت خلق کے کاموں کو وقت دینے کے لیے اپنے منصب سے دستبردارہورہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer