ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی فروخت میں کمی، وجہ سامنے آگئی

گاڑیوں کی فروخت میں کمی، وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Cars Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری کم ہو گئی، اپریل کے دوران کاریں مارچ سے 17 فیصد اور موٹر سائیکل 12 فیصد کم فروخت ہوئے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 14 ہزار 435 کاریں فروخت ہوئیں، مارچ میں 17 ہزار 105 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔  گزشتہ سال اپریل میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت مکمل طور پر بند رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران 333 بسیں اور ٹرک فروخت ہوئے جو مارچ کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہیں، 1ہزار 101 جیپیں اور 1 ہزار 697 پک اپ فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بالترتیب 34 فیصد اور 17 فیصد کم ہیں جبکہ ٹریکٹروں کی خریداری 19 فیصد کی کمی سے 4 ہزار 501 رہی۔
اپریل میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 49 ہزار 368 موٹر سائکل اور تھری وہیلر فروخت ہوئے،  جو مارچ سے 12.4 فیصد کم ہیں۔ ماہرین کے مطابق اپریل میں آٹو سیکٹر کی پیداوار میں کمی اور رمضان المبارک کے آغاز کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer