ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسران کی شامت آگئی؛ صرف 15 دن کی مہلت

سرکاری افسران کی شامت آگئی؛ صرف 15 دن کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف بی آر نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کا آڈٹ شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایگریکلچر ، لائیو سٹاک ، ایجوکیشن ، پنجاب پولیس اور ہیلتھ  ڈیپارٹمنٹ کے 350 افسران کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ایف بی آر نے سرکاری افسران کا سال 2015 کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے۔ تمام سرکاری افسران سے بینک سٹیٹمنٹ ، پرسنل اخراجات ، بچوں کے اخراجات ، گھر کے اخراجات کی تفصیل طلب کر لی گئی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری افسران سے جائیداد اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، تمام سرکاری افسران کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے پندرہ روز کی مہلت دے دی گئی ہے،  افسران نے مقررہ وقت تک تفصیلات فراہم نہ کیں تو قانونی کارروائی  عمل میں لائی جائے گی ۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer