ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے

secretary level transfers
کیپشن: secretary level transfers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کا تبادلہ کردیا گیا

 تفصیلات کےمطابق  وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے کردیئے گئے،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کا تبادلہ   کردیا گیا ،افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا  جو اس سے قبل سیکرٹری صنعت وپیداوار ڈویژن   تعینات تھے،ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پٹرولیم تعینات کردیا گیا جبکہ ندیم ارشا دکیانی کوسیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا،سہیل راجپوت کوسیکرٹری انڈسٹریز  جبکہ سیکرٹری پٹرولیم اسدحیاءالدین90 دن کی رخصت پر چلےگئے۔