ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد جان کی بازی ہارگئے

covid-19 situation
کیپشن: covid-19 situation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 اموات اور 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 تفصیلات  کےمطابق  پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہو گئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید 74اموات اور 3ہزار232 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد  ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کےباعث اب تک  پنجاب میں9ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801،خیبرپختونخوا میں3ہزار786،اسلام آباد میں 731،گلگت بلتستان میں107،بلوچستان میں267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکےہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔