پنجاب میں کورونا کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 14584 ہو گئی

 پنجاب میں کورونا کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 14584 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) پنجاب میں کورونا وائرس کے 383 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 14584 ہو گئی، لاہور میں مزید 191 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 191 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 252 اموات ہو چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 163466 کووناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں ہفتے کو کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 252 ہوگئی جب کہ مزید 383 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14584 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4838 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید 22 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 895ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 41,152 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 277اور پنجاب میں 252 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 36، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنےعوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے   کورونا وائرس  کیسز  اور اموات میں  اضافے کے باعث لاہور میں لاک ڈاؤن سخت کردیا، شہر  میں تین روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، تمام بڑی مارکیٹیں، دکانیں اور نجی دفاتر بند رہیں گے، گراسری، جنرل سٹور، کریانہ سٹور، بیکری، آٹا چکی اور ملک شاپ شام  5 بجے تک کھلیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer