سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار رو پڑے

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار رو پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ڈیپلکس سمائل اگین کے زیراہتمام تیزاب سے جھلس جانے والی خواتین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

تیزاب گردی کی شکار خواتین کے اعزاز میں سمائل اگین فاؤنڈیشن کی جانب سے رائل پام کنٹری کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اہلیہ کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس قسم کے مظالم اسلامی اقدار کے منافی ہونے کے ساتھ معاشرے، قانون اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، انہوں نے تیزاب گردی کا شکار خواتین کی بحالی کیلئے سربراہ سمائل اگین فاؤنڈیشن مسرت مصباح کی کاوشوں کو سراہا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والوں کی داد رسی کی، اقلیتوں کو حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سابق چیف جسٹس تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے کے باوجود ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا رہوں گا، حکومت سے تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کی بحالی اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے مدد کرنے کی اپیل کی۔

افطار ڈنر میں سربراہ ڈیپلکس سمائل اگین فاؤنڈیشن مسرت مصباح ڈاکٹر فوزیہ اور ریحام الدین دیگر افراد بھی شریک ہوئے، مسرت مصباح نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن کی بدولت تیزاب گردی کا شکار خواتین دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کے ساتھ ساتھ خودمختار ہوئی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، تیزاب گردی کی متاثرہ خواتین نے سابق چیف جسٹس کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer