مشکلات میں گھرے نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی

مشکلات میں گھرے نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  لاہور ہائیکورٹ نےمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد  میاں محمد نواز شریف کیخلاف غداری مقدمات کے اندراج کی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر  کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں غداری کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں، درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کےخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی وزارت داخلہ کو حکم دیا جائے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے نواز شریف کے خلاف  غداری مقدمات کے اندارج کیلئے دائر  درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت تر دید کرر ہی ہے پھر غداری کیسےہو گئی؟؟۔  فاضل جج نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا  بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 12 مئی کو ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ہندوستان میں جا کر ممبئی حملے کیے۔ جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔نواز شریف کے اس بیان پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔