ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی شروع

عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عادیہ ناز:عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کا رش بڑھنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں مقیم افراد عید کی چھٹیاں ملتے ہی اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ یہ خوشیوں بھرا تہوار اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں۔ مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث ٹرانسپورٹ اڈوں پر گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید اپنوں کے ساتھ منانے کی خوشی ہی الگ ہوتی ہے، اس لیے وہ کوشش کرتے ہیں کہ جیسے ہی چھٹیاں ملیں فوراً اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں۔

کئی مسافروں نے بتایا کہ طویل سفر کے باوجود اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کا جذبہ انہیں اپنے آبائی علاقوں کی طرف کھینچ لاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔