ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی 10 روپے سستی

چینی 10 روپے سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم کے نوٹس کے بعد کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 10 روپے فی کلو کم ہوگئی۔

 چینی مافیا کیخلاف کریک ڈاون کے بعد کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے سٹے بازوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی دس روپے فی کلو کم ہوگئی۔

 چئیرمین ہولسیل گروسرز عبدالروف کا کہنا ہے کہ یہ سب بے لگام ہوئے تھے، ڈلیوری آرڈر پر سیلز ٹیکس شناختی کارڈ نمبر نہیں تھی۔ بے نامی ڈلیوری آرڈرز گھوم رہے تھے، حکومت کا کریک ڈاون جاری رہا تو چینی 130 پر آجائے گی۔   

  مارکیٹ ذرائع کے مطابق سٹے باز غائب اور واٹس گروپس بند ہوچکے ہیں،اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ تک قیمتیں بڑھنے کے بعد پہلی بار کمی خوش آئند ہے لیکن کریک ڈاون جاری رہنا چاہیے۔