ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کیخلاف جنگ: غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز  کا پاکستان کیساتھ یک زبان ہونے کا عزم

دہشت گردی کیخلاف جنگ: غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز  کا پاکستان کیساتھ یک زبان ہونے کا عزم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی نے سر اٹھا لیا ہے،امن کے دشمن، بزلانہ کارروائیوں میں ملوث ان عناصر کے خلاف ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز نے متفقہ طور پر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف یک آواز ہونے کا عزم کیا ہے اور ریاست کے تمام ستونوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ اس لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں پاکستان کی مدد کی جا سکے۔

امور خارجہ کے ماہر  محمد مہدی کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی میں وفاقی کابینہ کے نئے رکن طلحہ برکی، ترکی کے قونصل جنرل درماس بستگ، ایران کے قونصل جنرل مہر مواحد فار، چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر کاو، چین کے پولیٹیکل آفیسر مسٹر فان، جاپان کے پولیٹیکل آفیسر موچی زوکی، ایران کے ڈی جی خانا فرہنگ مسعودی، فرانس کے کلچرل قونصلر اے بی بی، فرانس کے چیف ایگزیکیٹو جنرل آف چائنا نے شرکت کی۔ ہائی کمیشن مسٹر بین وارنگٹن، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ملک ریاض ممبر پنجاب اسمبلی، ڈاکٹر امجد مگسی صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن آف پنجاب یونیورسٹی وغیرہ نے  افطاری میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کی صدائیں بلند کیں۔ شرکاء نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستانی فوج، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس نازک مرحلے پر پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

تقریب کے میزبان و خارجہ امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے تمام اداروں اور لوگوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی، اتحاد اور مقصد کی وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کی باہمی مشاورت سے اتحاد مضبوط ہوتا ہے  جو دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو امن اور استحکام پہنچا سکیں۔