’’نوازشریف لندن جانا چاہتے ہیں، جو کسی صورت ممکن نہیں‘‘

’’نوازشریف لندن جانا چاہتے ہیں، جو کسی صورت ممکن نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) تحریک انصاف حکومت کی سابق وزیراعظم کو پلی بارگین کی پیشکش، فواد چودھری کا کہنا ہے لوٹا ہوا پیسہ ہمارا ہے نہ نیب کا، قوم کا مال ہے وصولی ضرور ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا ایک بار پھر میاں نواز شریف کوعلاج کیلئے ہر ممکن سہولت دینے کا اعادہ، بولے سابق وزیر اعظم لندن جانا چاہتے ہیں، جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی زیر صدارت وفاقی حکومت اور پنجاب کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کو دل، گردوں اور شوگر کی بیماری تھی۔ جناح اور سروسز ہسپتال میں تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں۔ ڈاکٹر عارف تجمل کو میڈیکل بورڈ کا ہیڈ بنایا گیا تھا، لگتا ہے نوازشریف پاکستان میں علاج نہیں کرانا چاہتے، انہیں اپنے دور میں بنائی کنسٹریکشن بھی پسند نہیں آئی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔ نوازشریف کے پاس تو پلی بارگین کی آپشن بھی موجود ہے۔ جب تک عوام کے پیسے نہیں دیتے نوازشریف کو انشاء اللہ کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو خود گائنی وارڈ کا کمرہ پسند آیا، شریف برادران کو اپنے بنائے ہسپتالوں پر ہی اعتبار نہیں ہے۔ نوازشریف کو اپنی مرضی کے ڈاکٹرز سے علاج کی بھی پیشکش کی گئی جبکہ پنجاب حکومت نے جیل میں منی کارڈیک یونٹ بھی بنا دیا۔