جوہرٹاون میں بیٹریاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

جوہرٹاون میں بیٹریاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوہرٹاون میں بیٹریاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، دو چور ای ون بلاک کے رہائشی نیک محمد کے گھر سے بیٹری اور موٹرسائیکل لے اڑے، سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون ای ون بلاک کے رہائشی نیک محمد کا کہنا تھا کہ دو چور بیس ہزارروپے مالیت کی بیٹری اور 45 ہزار کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں جن کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔  نیک محمد کا کہنا تھا کہ تھانہ جوہرٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے، پولیس چوروں کا پکڑ کر سزا دے اور سامان واپس کرائے، انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاون میں چوری کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں۔      

Shazia Bashir

Content Writer