عوامی رکشہ یونین اورٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی

عوامی رکشہ یونین اورٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) عوامی رکشہ یونین اورٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد، ڈی سی لاہور کو بھتہ اور پرچی مافیا کے خاتمے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق رکشہ یونین اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے شہر میں بھتہ اور پرچی مافیا کیخلاف ریلی نکالی گئی، ریلی میں لوکل گورنمنٹ، ڈی سی لاہور، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ اورریلوے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی گئی، ریلی بتی چوک سے ہوتی ہوئی ریلوے سٹیشن پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کا کہنا تھا کہ ہم ڈی سی لاہورکو48 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، جناح ٹرمینل، لاری اڈہ، ریلوے  سٹیشن اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پراضافی غیرقانونی پرچی اوربھتہ لینےوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا غیرقانونی طور پر پرچی لے رہے ہیں، ایف آئی آردرج ہونےکےباوجودبھی پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی۔

Shazia Bashir

Content Writer