ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر: فٹ ویئر سیکٹر کو تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار

لاہور چیمبر: فٹ ویئر سیکٹر کو تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد ابدالی: لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں فٹ ویئر انڈسٹری سے متعلق حکومتی پالیسیوں اور ٹیکس نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹ ویئر سیکٹر معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کا انپٹ قومی اکانومی میں نمایاں کردار رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کو تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے پر سنگین تحفظات ہیں، کیونکہ اس اقدام سے صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق پالیسی سازی کے دوران اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی، جس سے مسائل پیدا ہوئے۔

فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ ڈاکومنٹڈ سیکٹر کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا ہے جبکہ اس سے نان ڈاکومنٹڈ معیشت کو فروغ مل سکتا ہے، جو کہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فٹ ویئر سیکٹر کو تھرڈ شیڈول سے نکالے۔

پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راشد اسلام نے کہا کہ اس فیصلے سے ٹیکس نیٹ کم ہوگا اور ڈاکومنٹڈ سیکٹر مزید سکڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کاروباری ادارے پہلے ہی پی او ایس سسٹم کے تحت کام کر رہے ہیں، ان پر اضافی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو غیر منصفانہ ہے۔

سابق چیئرمین منصور احسان شیخ اور ای سی ممبر احمد حسین نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں نان ڈاکومنٹڈ سیکٹر تقریباً 75 فیصد ہے، اور موجودہ پالیسیوں سے ڈاکومنٹڈ کاروبار اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔