ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جعلسازی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار

لاہور میں جعلسازی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس نے جعلسازی کے ایک منظم نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی، شناختی کارڈز، تعلیمی ڈگریوں اور دیگر سرکاری دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران جعلسازی کیلئے قائم فیکٹری نما سیٹ اپ پکڑ لیا اور وہاں سے بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں باپ بیٹوں سمیت 4 افراد شامل ہیں جو لاہور میں جعلسازی کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پاکستانی اور غیر ملکی جعلی کرنسی تیار کرکے مختلف اضلاع سمیت بیرون ملک بھی سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی، جدید پرنٹنگ مشینیں، کمپیوٹرز اور مختلف کیمیکل بھی برآمد کیے گئے۔

دورانِ تفتیش گینگ کے سرغنہ ریاض نے انکشاف کیا کہ اس نے بیرون ملک سے جدید کلر میچنگ ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کی تھی، جسے جعلسازی میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان میں ریاض، ساجن ریاض، عمران اور آصف شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے کامیاب کارروائی پر ایس پی سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کارکردگی کو سراہا۔