( سٹی42)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بعض عناصر بجٹ کے خدوخال جانے بغیر تنقید برائے تنقید کررہے ہیں،ایسے عناصر منفی ماحول پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بجٹ پر بریفنگ کے دوران کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا،ملک کو آئی ایم ایف سے ہمیشہ ن لیگ کی حکومت نے نجات دلائی،وزیراعظم نے ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کیے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حکومتی کاوشوں سے آج ملک میں معاشی استحکام آیا،ٹیکس نہ دینے والے کا بوجھ ٹیکس دینے والے پر نہیں ڈالا،شوگر ملز سے 60ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیاگیا،انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800ارب روپے اکٹھے کیے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ دکانداروں کا ہمیشہ مطالبہ رہا ٹیکس کا سادہ طریقہ کار بنائیں، پائیدار بنیادوں پر معاشی استحکام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔