ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے پشین میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کے فوری بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں ریکارڈ کیے گئے دو زلزلوں کی شدت بالترتیب 2.5 اور 2.6 تھی، جن کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

ماہرین کے مطابق یکم جون سے کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 42 ہو چکی ہے، جو خطے میں موجود زیرِ زمین فالٹ لائنز کی سرگرمی کو ظاہر کرتی ہے۔