آٹے کا بحران برقرار، خریداروں کیلئے وبال جان بن گئی

 آٹے کا بحران برقرار، خریداروں کیلئے وبال جان بن گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : یوٹیلیٹی سٹورزپرسستے آٹے کا بحران برقرار،سستےآٹےکی خریداری شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔خواتین بھی آٹے کیلئے خوار ہونے لگیں۔اچھی فصل ہونےکے دعویداروں نے غریبوں کو پریشان کردیا۔
 شہر کے درجنوں یوٹیلیٹی سٹورزپر سستے آٹے کا بحران ختم نہیں ہوسکا۔ غریب طبقہ 2 وقت کی روٹی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کی خاک چھاننے لگاہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر عوام کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کاکہناہے اوپن مارکیٹ میں اتنی مہنگائی ہے کہ اللہ کی پناہ۔شہریوں کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے افسر کسی کی نہیں سنتے۔اعلیٰ حکام معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیں۔شہریوں کی مشکلات دور کرنا حکومت کابنیادی فریضہ ہے۔ شہریوں کی جانب سے حکومت سے جلدازجلدمسائل دورکرنےکامطالبہ کیاجارہاہے۔